فیض آباد دھرنا کیس ؛ایم کیو ایم کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ 

Oct 01, 2023 | 22:55:PM
فیض آباد دھرنا کیس ؛ایم کیو ایم کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ 
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)فیض آباد دھرناکیس میں ایم کیو ایم نے بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وکیل عرفان قادر جلد متفرق درخواست دائر کریں گے۔
یاد رہے کہ 28 ستمبر کی سماعت میں وکیل کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا ،ایم کیو ایم سے درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے سے متعلق جواب مانگا گیا تھا،وفاق پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین پہلے ہی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور 8 رکنی بھکاری گروہ ایئر پورٹ پر گرفتار، کہاں کی تیاری تھی؟ بڑی خبر آگئی