بالی ووڈ اداکار گووندا نےغلطی سےخود کوگولی مار لی

Oct 01, 2024 | 09:52:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا نے غلطی سے اپنےہی ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اداکارگووندا کےریوالور سےغلط فائر ہوا اورگولی ان کے گھٹنے میں جا لگی۔وہ اپنے ریوالور کو چیک کررہے کہ گولی چل گئی،انھیں ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے اداکار کی حالت کے بارے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

واقعہ کے وقت گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا ممبئی میں نہیں تھیں، آہوجا کا کہنا ہے کہ  گووندا ٹھیک ہیں اور اب خطرے سے باہر ہیں۔

مزیدخبریں