انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع

اقدام سے ان لوگوں کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا موقع ملے گا، جنہوں نے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن تک گوشوارے جمع نہیں کروائے

Oct 01, 2024 | 10:04:AM
 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے  ٹیکس سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 14 اکتوبر کر دی ہے۔

حکومت کے اس اقدام سے ان لوگوں کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا موقع ملے گا، جنہوں نے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن تک گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

اگرچہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے لیکن حکومت عام طور پر آخری تاریخ کو اکتوبر کے آخر تک اور کچھ معاملات میں اس سے بھی آگے بڑھا دیتی ہے۔

ایف بی آر حکام نے گزشتہ روز اس بار توسیع کے امکانات کو تاثر مسترد کر دیا تھا لیکن رات گئے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آخری تاریخ بڑھا کر 14 اکتوبر تک دی گئی ہے۔