(ویب ڈیسک)پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر کے 3 کروڑ 25 لاکھ مریضوں کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ’ہارٹ لائن چیٹ بوٹ‘ متعارف کیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے چلایا جائے گا۔
یہ چیٹ بوٹ پاکستان ہائپرٹینشن لیگ کی ستائیسویں کانفرنس کے دوران لانچ کیا گیا
مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ کو ’ڈسکورنگ ہائپرٹینشن‘ پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بنیادی معلومات سے لے کر علاج کی مختلف مراحل تک رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ، پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیا
پاکستان ہائپرٹینشن لیگ اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں بلڈ پریشر کے مریضوں میں سے صرف 11 فیصد اپنے مرض کو کنٹرول میں رکھتے ہیں، ان حالات میں یہ چیٹ بوٹ ان مریضوں کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل حل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ماہرین نے اس اقدام کو ایک اہم صحت کے خلا کو پُر کرنے کی طرف ایک قدم قرار دیا۔