ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Oct 01, 2024 | 10:33:AM

(24نیوز)تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی دو روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہو گئی،واضح رہے گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب دو روز کی مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  145 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا،اسٹاک مارکیٹ میں جمعے اور پیر کو شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

مزیدخبریں