نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام ملزم بری

Oct 01, 2024 | 15:15:PM

(24نیوز)احتساب عدالت نے نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزم بری کردیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاورپلانٹ میں پیشرفت ہوئی ہے، احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت تمام ملزمان بری کردیئے،احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور فزیبلٹی اسٹڈیز کے بغیر منصوبوں کے ٹھیکے دینے کا الزام تھا جس سے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچا،یہ ریفرنس جعلی اکاؤنٹس کیس کا حصہ ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوری آباد پاور پلانٹ کے لیے فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

نوری آباد پاور پلانٹ کا منصوبہ 2014 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 13 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا جس میں سندھ حکومت کے 49 فیصد شیئرز ہیں اور ایک نجی کمپنی کے پاس بقیہ 51 فیصد شیئرز ہیں۔

مزیدخبریں