(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکی ہے تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونی کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد بھی پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 682 ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔