علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ، اہم امور پرتبادلہ خیال

Oct 01, 2024 | 15:52:PM

(24 نیوز)علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات  کی ،علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں