روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، 100انڈیکس میں 690پوائنٹس کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبارکے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 277.71 روپے سے کم ہوکر 277.69 روپے پر بند ہوا ۔
ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279.94 روپے سے کم ہوکر 279.84 روپے پر آگیا، اسی طرح یورو 1.84 روپے سستا ہوکر 309.89 روپے،برطانوی پاؤنڈ 2.04 روپے سستا ہوکر 371.86 روپے،سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.27 روپے کا ہوگیا ،جبکہ یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 690 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 81ہزار 804 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ۔سٹاک ایکسچینج میں آج 16 ارب روپے مالیت کے 35 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا تیز ترین بیٹنگ ریکارڈ ، بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ