صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ سہیل اقبال ہرڑ ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

Oct 01, 2024 | 17:55:PM
صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ سہیل اقبال ہرڑ ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ سہیل اقبال ہرڑ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہہ رہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) سیالکوٹ کی سیاسی فضا میں بڑا دھماکہ، ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کے صدر سہیل اقبال ہرڑ نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی، سہیل اقبال ہرڑ صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، سہیل اقبال ہرڑ نے پاکستان مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے, سہیل اقبال ہرڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ سیالکوٹ میں ان کا شمار سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی قد آور شخصیات میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سہیل اقبال ہرڑ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور علاقے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو زہر دے دیا گیا ؟  کیمرے نے کیا کیا ریکارڈ کیا؟

واضح رہے کہ سہیل اقبال ہرڑ کا مسلم لیگ ن سے طویل عرصے کا تعلق تھا لیکن حالیہ سیاسی حالات کے پیش نظر انہوں نے تحریک انصاف کے منشور کو اپناتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔