کوشش ہے میثاقِ جمہوریت2006 کے مطابق آئینی عدالت کا قیام ہو: شیری رحمان

Oct 01, 2024 | 18:05:PM

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین کا خالق پارلیمان ہے،ہماری کوشش ہے 2006 کے میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کا قیام ہو۔ 

 پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو  کی، اس موقع پر سید نیر حسین بخاری اور سینیٹر شہادت اعوان بھی ہمراہ تھے ۔ 

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج ہماری اتحادی جماعتوں اے این پی اور مسلم  لیگ (کیو) سے مشاورتی ملاقاتیں ہوئی ہیں،آئین کا خالق پارلیمان ہے،ہماری کوشش ہے 2006 کے میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کا قیام ہو،عدالتوں میں سالوں سال مقدمے لگے رہتے جس سے التوا کیسز کی تعداد بڑھ رہی،پارلیمان اپنا حق منوانے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرے؟

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئینی ترامیم کا عمل فرد واحد کیلئے نا ہو،ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو،ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے،ہم اپنے اتحادیوں کو آن بورڈ لے رہے،ہماری وکلا اور سول سوسائٹی سے بھی اس حوالے سے ملاقاتیں کر رہے،ہم شراکت داری کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہم سب کو ساتھ کر چل رہے،یہ تاثر نا پیدا ہو کہ رات کے اندھیرے میں چور دروازے سے بل لایا جائے، یہ ہمارہ وطیرہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کے احتجاج سے2دن قبل ہی اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں