بھارتی اداکار رجنی کانت کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر سٹار 76 سالہ بھارتی اداکار رجنی کانت کو دل کے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کا دل سے متعلق ایک آپریشن کرنا ہے تاہم اداکار کی حالت فی الحال مستحکم ہے،ہسپتال یا اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
رجنی کانت ان دنوں ہدایت کار گناویل راجا کی فلم ویٹائیاں اور لوکیش کنگ راج کی فلم کولی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ چند دن پہلے ہی چنئی واپس آئے تھے۔
خیال رہے کہ ایک دہائی قبل سپر اسٹار کا سنگاپور میں گردے کی ٹرانسپلانٹیشن ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار گووندا نےغلطی سےخود کوگولی مار لی