(وقاص عظیم) پاکستان میں مہنگائی پونے چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ستمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 6.93 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ جنوری 2021 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد تھی، جو ستمبر میں 0.52 فیصد کم ہو کر 6.93 فیصد پر آگئی، جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی میں اوسط مہنگائی 9.19 فیصد رہی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 0.53 فیصد اور دیہاتوں میں 0.50 فیصد کم ہوئی، شہری علاقوں میں ستمبر کے دوران مہنگائی 9.29 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو گئی
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں یہ کمی ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے جس سے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔