اننیا پانڈے کی پسندیدہ پاکستانی جوڑی کونسی؟ اداکارہ نے اظہار کر دیا

Oct 01, 2024 | 19:24:PM
اننیا پانڈے کی پسندیدہ پاکستانی جوڑی کونسی؟ اداکارہ نے اظہار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتا دیئے۔

آئیفا ایوارڈز کے دوران اننیا پانڈے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی سپر سٹار جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کو اپنی پسندیدہ قرار دیا۔

اننیا پانڈے کا یہ کلپ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداح سوشل میڈیا پر ان کی پسندیدگی پر تبصرے کر رہے ہیں، ماہرہ خان اور فواد خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام ہیں، اور دونوں نے بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار گووندا نےغلطی سےخود کوگولی مار لی

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں اداکاری کی تھی جبکہ فواد خان نے سونم کپور سمیت دیگر بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بھارتی شائقین کے دل جیتے ہیں۔