موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Oct 01, 2024 | 19:29:PM
موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ادھرخیبرپختونخوا کے بیشترمیدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

اسی طرف پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے  ۔ جبکہ وسطی/ جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز / گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

ادھرکشمیر میں موسم خشک رہے گا ۔جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، بھکر 43، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد اور پڈعیدن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔