پی ٹی آئی کا 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج،مرکزی قیادت کل مشاورت کرے گی

Oct 01, 2024 | 21:23:PM

(عثمان خادم کمبوہ)  پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)نے  5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج  کرنے لیے نئی  حکمت عملی اختیار کرنے  کی ٹھان لی۔
احتجاج کی تیاری کے حوالے سے مرکزی قیادت کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شرکت کریں گے،شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،عمیر خان نیازی ،شیخ امتیاز سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں 5اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: 7اکتوبر کے احتجاج میں پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دے، حافظ نعیم الرحمان

مزیدخبریں