ایران نے اسرائیل پر 400سے زائد میزائل داغ دیئے، فائرنگ سے 10 افراد ہلاک
ایرانی حملے کےبعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیئے، اسرائیلی شہر حیفا میں فائرنگ سے 10افراد ہلاک ہو گئے۔
اسرائیل نے ایرانی حملے کی تصدیق بھی کر دی، ایرانی حملے کےبعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے، ایرانی میزائل حملے کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تھا، ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ کااجلاس طلب کر لیا گیا, ایران نے اسرائیل پر 102 میزائل داغے ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لیا ہے۔
ایرانی کے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی صدر نے قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس بلا لیا، تل ابیب تہران کے بیلسٹک اینڈکروز میزائلوں کے نشانےپر ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اسرائیل میں گیس تنصیبات پر میزائل گرے۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک بیٹوں نے ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا
ادھر مشرق وسطیٰ پر جنگ کےسائے منڈلانے لگے، ایران کے بعد اسرائیل پر حزب اللہ نے بھی حملہ کر دیا، حزب اللہ نےاسرائیل پر متعدد میزائل فائر کردیئے، اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ حملوں کا تباہ کن جواب دیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر حیفا میں فائرنگ سے 10افراد ہلاک ہو گئے۔