سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

Oct 01, 2024 | 23:02:PM

(24نیوز)سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے کار میں سوار 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوس ناک واقعہ پسرور کے تھانہ قلعہ کالروالا میں پیش آیا، جہاں نہر بی آر بی کے کنارے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، تمام افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ معاملہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے،فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی پسرور اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں، جبکہ فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہناتھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر ریڈ شروع کر دیئے گئے ہیں،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں