فیصل آباد: پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی حسن نیازی اور اسماعیل سیلا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جھنگ بازار فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 2 ممبر پنجاب اسمبلی حسن نیازی اور اسماعیل سیلا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
فیصل آباد پولیس کی بھاری نفری نے جھنگ بازار میں چھاپہ مارا اور پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز حسن نیازی اور اسماعیل سیلا کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد میں ایم پی اے صاحبزادہ حامد رضا کا بھائی محسن رضا بھی شامل ہے۔
مزید براں، سردار ندیم صادق ڈوگر سمیت چند دیگر ایم پی ایز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار شدگان کو پولیس کی جانب سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن، بیروت میں آتش بازی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔