وزارت داخلہ میں تقرریاں اور تبادلے،مومن آغا ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات

Sep 01, 2021 | 00:08:AM

(24 نیوز) وفاقی وزارت داخلہ میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے ، مومن آغا  کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ افتخار شلوانی  کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں فوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے ماتحت نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل کے سربراہ کے عہدے میں تبدیلی کی گئی ہے۔سیل کے سربراہ مومن آغا کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  چینی سفیرکی ملاقات ۔آرمی چیف کاسی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ

مزیدخبریں