(مانیٹر نگ ڈیسک)نوانکوٹ پولیس نے لڑکی سے زبردستی زیادتی کے بعد ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو چند ہی گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق مہب نام کے ملزم نے زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنالی۔ویڈیو کو ملزم کے دوست حارث نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
ویڈیو کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشن سہیل چوہدری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔واقعہ کا مقدمہ بھی پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری