اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سےفرا ر ہو جائےگا۔۔امریکی صدر کا قو م سے خطاب

Sep 01, 2021 | 00:56:AM
اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سےفرا ر ہو جائےگا۔۔امریکی صدر کا قو م سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نےافغانستان سے جنگ کے خاتمے کےبعد پہلی بار قو م سے خطاب کر تے ہو ئے کہاہے کہ امریکا کو اندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی ملک سے فرارہو جا ئے گا۔ افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ میں نے کیا تھا۔ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ جا ری رکھیں گے۔دنیا تبدیل ہو رہی ہے ،ہم چین کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔افغانستان سے انخلا طالبان کی ڈیڈ لائن سے نہیں اپنے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے آئی ایس آئی ایس کی کمر توڑ دی۔30ہزار افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی۔ہمیں یقین تھا کہ افغان سکیورٹی فورسز طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرا ر ہوجائے گا۔مشکل حالات میں کابل سے فوجیو ں اور شہریوں کے انخلا کا خطرناک چیلنج پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آج سےہردکان، مارکیٹ، شاپنگ مال پر شہریوں کی ویکسینیشن کی تصدیق کے بغیر انٹری بند

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کابل کی سکیورٹی کے لیے چھ ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔انخلا کو کامیاب بنانے پر فورسز اور سفارتی عملے کا شکر گزار ہوں۔100 سے 200 امریکی باشندے اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔طالبان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہوگا۔افغانستان سے جو بھی جانا چاہے اسے اجازت ہو،طالبان اپنا وعدہ پورا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستان گھر بیٹھے موبائل فو ن سے شناختی کارڈ بنانے والادنیا کا پہلا ملک بن گیا