(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بالائی پنجاب ، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34 جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 26سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے، ہوامیں نمی کا تناسب78 اورایئرکوالٹی انڈیکس107 ریکارڈکیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پوٹھوہار، لیہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سوات، دیر، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بنوں، کرم اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کا زور۔۔ مزید 101 افرادچل بسے۔۔3559 نئے مریض رپورٹ