پاکستان میں سنگل ڈے ویکسی نیشن 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔۔ اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سنگل ڈے ویکسی نیشن پہلی بار 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،کل 1.59 ملین ویکسی نیشن کی گئیں۔
وفاقی وزیر کا اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ اگست کے آخر تک 24 شہروں کی 40 فیصد آبادی کا ہدف مقررکیا تھاجن میں سے 20 نے ہدف پورا کیا جبکہ چار پورا نہ کرسکے۔ہدف پورا نہ کرنے والے شہروں میں حیدرآباد ، مردان ، نوشہرہ اورکوئٹہ شامل ہیں۔
دوسری جانب آج کورونا سے مزید 101 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہوگئی جبکہ 3559 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بارش ہو گی۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738، سندھ میں 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، بلوچستان میں 32 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919، اسلام آباد میں 99 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔
پنجاب میں 11 ہزار 915، سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 698 مریض جاں بحق ہو ئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم شناخت پریڈکے لئے کیمپ جیل پہنچ گئی
We had set a minimum target of 40% of 18 plus population being partially vaccinated by end August for 24 large cities. Out of these 20 met the target. Only cities to miss the target were Hyderabad, mardan, nowshera and quetta
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 1, 2021