( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں آج سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں آج سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ٹرانسپورٹ میں بھی جگہ نہیں دی جائے گی جبکہ شہری ریسٹورنٹ سے کھانابھی نہیں لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ویکسین کے لئے عمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے جس کے پیش نظر آج سے 17 سال کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جا سکے گی۔
ملک بھر میں بیرون ممالک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم شناخت پریڈکے لئے کیمپ جیل پہنچ گئی