(24نیوز)محکمہ ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر تک ٹرینوں پر سفر کی اجازت ہوگی، اس کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
کورونا خطرات کے پیش نظرمحکمہ ریلویز نے بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالےسے مہم تیز کر دی ، ترجمان محکمہ ریلویزکے مطابق ویکسینیشن موبائل ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی. اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پٹرول نہیں ملے گا