بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔۔ عمران خان

Sep 01, 2021 | 14:06:PM
بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔۔ عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر علاقے میں والدین بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں مگر ریاست ذمہ داری پوری نہ کر سکی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کا احساس تعلیم پروگرام کے تحت مستحق طلبا کو وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پورا پاکستان گھوما ہوں ، مجھے کہیں ایسے والدین نظر نہیں آئے جو اپنی بچیوں کو تعلیم نہ دلوانا چاہتے ہوں لیکن وہاں مسائل کچھ اور تھے جیسے بچیوں کے سکول نذدیک نہیں تھے یا وہاں ٹیچرز نہیں تھے۔
 وزیراعظم نے کہا کہ بچے اور بچیوں کی سکول جانے والی تعداد میں بہت زیادہ فرق ہے ، بچیوں کی سکولوں میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ماضی میں ہماری حکومتوں نے لڑکیوں کی تعلیم کو اہمیت نہیں دی ، کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ وہاں کے عوام ہوتے ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
 عمران خان نے کہا کہ وظائف پروگرام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال پروگرام میں شفافیت لائے گا ، ہمارے ہاں یہ بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ فیک انٹریز ہوتی ہیں ، یہاں پر تو گھوسٹ سکول بھی ہیں ، آئی ٹی کے استعمال سے اس مسئلے پر بھی قابو پایا جائے گا ، پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
 ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلبا کو تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں ، 4 سے 22سال کی عمر کے طلبا وظائف سے مستفید ہوں گے ، وظائف ان والدین کو دیے جائیں گے جو بچوں کی 70 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پٹرول نہیں ملے گا