الیکشن کمیشن نے پی پی 38 ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی

Sep 01, 2021 | 14:23:PM

( 24نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرارد ینے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38میں ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ(ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔
واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 62 ہزار657 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی 56 ہزار353 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پٹرول نہیں ملے گا

مزیدخبریں