دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو بھی بیمار ۔۔حالت نازک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ہالی وڈ لیجنڈ سٹاردلیپ کمارکےآخری دم تک انکے ساتھ رہنے والی انکی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو کی حالت شدیدنازک، آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل گیا ۔ دلیپ کمار کے انتقال کے تقریبا دو ماہ بعد تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ 76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں ، لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ تنہا ہوگئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سے ہی سائرہ بانو کافی گم سم رہنے لگیں اور اکیلے پن کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارراج کمار کو لڑکی سے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑ ا۔اہم راز فاش