ٹک ٹاکر عائشہ  کو عدالت نے بڑا ریلیف دیدیا

Sep 01, 2021 | 15:48:PM

 (24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری عصمت اللہ نے خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کس طرح ہائیکورٹ میں شہری کے خلاف براہ راست درخواست قابل سماعت ہے، عدالت کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے، مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنےکا حکم دینا سیشن عدالت کا کام ہے۔

 درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے فالورز کو بلایا، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا مگر وہ وہاں رکی رہی، اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں  ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کیس میں گرفتار 160 ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہوگیا، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں6 ملزموں کو شناخت  کیا۔

 یہ بھی پڑھیںماڈل گرل نایاب قتل کیس ۔ملزم کے سنسنی خیز انکشافات۔ ریمانڈ منظور
 

مزیدخبریں