ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

Sep 01, 2021 | 17:47:PM

(24نیوز)ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی ہے۔ 2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینز اے ایم جی G63 فرسٹ حبیب  مضاربہ کے نام رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 تفصیلات کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ 2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینز اے ایم جی G63 فرسٹ حبیب مضاربہ کے نام رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاندنواب کی ویڈیو جسے سلمان خان کی فلم میں بھی کاپی کیا گیانیلامی کیلئے پیش

جس کی مجموعی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے بیان کی گئی ہے جبکہ 53 لاکھ 81 ہزار790 روپے رجسٹریشن فیس بحق سرکار جمع ہوئی ہے۔ رجسٹریشن کے لئے کمپنی نے کسی پرکشش نمبر کی بجائے ڈیڑھ ہزار روپے کے عوض گاڑی کے ماڈل کی مناسبت سے AEG 063 نمبرحاصل کیا ہے۔

مزیدخبریں