(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔20رکنی سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق قومی سکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ زاہد محمود، شاہنواز دھانی اورمحمد وسیم جونیئر بھی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔حارث سہیل ، سلمان علی آغا، سرفراز احمداور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ سیر یز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں اور یہ میچز 17،19،اور 21 ستمبر کو کھلیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ، شاداب خان، عبدا للہ شفیق ، امام الحق، فخر زمان ، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ افتخار احمد، حارث روف، حسن علی، محمد حارث، محمد رضوان اور محمد حسنین بھی قومی سکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا