غیرقانونی موبائل سمز کی روک تھام : خریدار کی بائیو میٹرک کے ساتھ فیس سکینگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیرقانونی موبائل سمز کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا،سم خریدنے کیلئے بائیو میٹرک کے ساتھ فیس سکینگ بھی کرانا ہوگی،پی ٹی اے نے نئے سم تصدیقی نظام کے پائلٹ منصوبے پر کام شروع کردیا۔
پی ٹی اے کا کہناہے کہ سم خریدنے اور فروخت کرنے والے دونوں افراد کی فیس سکینگ ضروری ہو گی ،غیرقانونی سمز کے کاروبار میں موبائل کمپنیوں کا سٹاف ملوث ہے ،غیرقانونی سمز کے اجرا کیلئے سلیکون فنگرپرنٹس استعمال کئے جاتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ