ادا کا رہ علیزے شا ہ کا سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم ویڈیو پیغا م
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے بہت ہی کم وقت میں شو بز انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا ہے۔وہ اکثر سو شل میڈیاپر اپنی ایسی سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں جن کو ان کے مدا ح بے حد پسند بھی کر تے ہیں۔انہوں نے اپنی گلوکاری کو ٹرول کرنے والوں کو کہا ہے کہ جس کو اُن کی گلوکاری نہیں پسند وہ نہ سُنے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کے گانے ’او رے پیا‘ گاتے ہوئے ویڈیو پر صارفین نے اداکارہ کو ٹرول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا لہجہ ایسا نہیں ہے کہ وہ گلوکاری کریں۔ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بےشمار پوسٹس میں میرے لیے کہا گیا کہ گاتے وقت میں کوئی لہجہ استعمال کررہی ہوں، تو اطلاع کیلئے عرض ہے کہ گاتے وقت لہجے جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ وہی انداز ہے جیسے میں بولتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ
اداکارہ نے کہا کہ جس کو میرا گانا نہیں پسند وہ بےشک نہ سُنے، یہ آپ سب کی مرضی ہے۔انہوں نے صا ف طو ر پر بتا یا کہ وہ اپنے لیے اور اُن لوگوں کیلئے گاتی ہیں جو اُن سے محبت کرتے ہیں۔
View this post on Instagram