صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس،30 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Sep 01, 2021 | 18:23:PM
صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس،30 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نےصحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کے معاملے میں30 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا  ۔

تحریری حکم نامہ کےمطابق  ڈی جی ایف آئی اے,چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے متعلق مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے,درخواستیں واپس لینے کیلئے درخواست گزار نئی درخواستیں جمع کرائیں۔ حکم نامہ کے مطابق قائمقام چیف جسٹس کے حکم پر تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا,تین رکنی بنچ از خود نوٹس کے تحت آزادی صحافت اور بنیادی انسانی حقوق کا جائزہ لے گا۔ حکم نامہ میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہجسٹس اعجاز الاحسن کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 15 کے بجائے 13 ستمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی