جنید کا صرف نکاح ہوا ہے شادی پاکستان میں ہی ہو گی : کیپٹن (ر)صفدر

Sep 01, 2021 | 18:42:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہاہے کہ جنید کا صرف نکاح ہوا ہے شادی پاکستان میں ہی ہو گی ۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر )صفدر نے کہاکہ اگر عمران خان کے بیٹے کی شادی ہوتی تو انہیں ہم عزت کے ساتھ جہاز کا ٹکٹ بھی دیتے ۔ان کہناتھا کہ بیٹے کے نکاح کے موقع پر جنید کی والدہ بہت غمزدہ تھیں ۔
ایک سوال ”وزرا پوچھ رہے ہیں کہ نکاح کی تقریب پر کتنے پیسے لگے“کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنید کے نکاح پر اتنے ہی پیسے لگے جتنے عمران خان کے پاکپتن والے نکاح پر لگے تھے۔
کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ یہ بےوقوف لوگ ہیں باتیں کر دیتے ہیں یہ اللہ کے فیصلوں کو تو چیلنج نہ کریں ،مریم نواز کیلئے بہت مشکل وقت تھا،بیٹے کی تقریب پر بولیں کہ اگر مجھ سے ووٹ کی عزت کی تحریک کیلئے قربانی مانگی گئی ہے تو اللہ بیٹے کو سلامت رکھے ۔
انہوں نے کہاکہ نانا کی آغوش میں پرورش پائی وہ تقریب میں تھے جس کی خوشی ہے ،صحافی کے سوال”جنید کی بیوی کوکیا تحفہ دیا ؟کے جواب میں کہا اللہ کے قانون کے مطابق وہ میری تیسری بیٹی ہے اور میرا سب کچھ اسی کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2023کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی: بابراعوان

مزیدخبریں