مالم جبہ اراضی سکینڈل,نیب انکوائری بند کرنے کی مکمل دستاویزات سامنے آ گئیں

Sep 01, 2021 | 18:42:PM
مالم جبہ اراضی سکینڈل,نیب انکوائری بند کرنے کی مکمل دستاویزات سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مالم جبہ اراضی سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی مکمل دستاویزات منظر عام پر آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالم جبہ کیس میں ملزمان پر بنیادی طور پر تین الزامات عائد کئے گئے۔جن میں محکمہ جنگلات کی270 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز کا الزام عائد کیا گیا،لیز کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 33 سال کرنے،جبکہ پراجیکٹ  کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے راستے ایوارڈ کا الزام عائد کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ نے نبھٹاتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا  کو بھجوایا۔ایڈیشنل چیف سیکریڑی کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اراضی والی سوات نے وفاقی حکومت کے سپرد کی۔ رپورٹ کے مطابق لیز کو 15 سال سے بڑھا کر 33 سال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کیجانب سے قانونی طور پر دی گئی۔

تفصیلی جائزہ کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ کیس میں حکومتی خزانے کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مبینہ غیر قانونی کنٹریکٹ ایوارڈ کے چند نکات پر تحقیقات کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر کیس چیف سیکرٹری کے پی کے کو بھجوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی