(ما نیٹرنگ ڈیسک)سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اہلیہ سے ملنے آسٹریلیا گئے لیکن اس سے قبل انھیں ہوٹل میں کم از کم دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہوگا جو انھیں بو ر لگ رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے بو ریت دور کرنے کا دلچسپ طریقہ بھی ڈھونڈ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
تفصیلات کےمطابق سڈنی کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کے دن گن گن کر گزارنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیگم کی دھمکی کے بعد مونچھیں تو صاف کرلیں لیکن پھر جو روپ نکلا وہ سب کے لیے حیران کن تھا۔قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کی مونچھیں نکل آئیں جس کی تصویر اسٹار کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تو مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ان کی آسٹریلوی بیگم کو مونچھیں بالکل نہ بھائیں اور سوشل میڈیا پر بیان داغ دیا کہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر مت آنا۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
وسیم اکرم نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں اُن کی مونچھیں غائب ہیں۔ وسیم اکرم نے کیپشن میں لکھا کہ آخرکار ریزر مل ہی گیا۔ لیکن بات صرف اتنی ہی نہیں تھی۔ وہ اس تصویر میں سامنے سے آدھے گنجے بھی نظر آرہے ہیں اور بچے کچھے بال سفید ہوگئے ہیں۔انہوں نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ آدھے گنجے ہیں اور ان کے مونچھیں داڑھی بھی ہیں اور وہ سفید بالوں کی وجہ سے بوڑھے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انگریزی گانے پر بنائی علیزے شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
دراصل سابق کپتان نے قرنطینہ کے دوران خود کو مصروف رکھنے کے لیے شغل ڈھونڈ لیا ہے اس لیے وہ ایک ایک دن گن کر گزار رہے ہیں اور ہر دن ایک نیا روپ دھار لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ