افغانستان کو تنہاچھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے : شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عجلت میں انخلا عوام کو تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے ،ضرورت اس بات کی ہے عالمی برادری افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے ،افغانستان کو تنہاچھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے ،خانہ جنگی کیساتھ عالمی دہشتگرد تنظیموں کو موقع مل سکتا ہے۔
امریکی ٹی وی سکائی نیوز کو انٹرویودیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان سے ذمہ دارانہ انخلا کا مطالبہ کررہے تھے ذمہ دارانہ انخلا کا مقصد تھا عدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہو،امن عمل مذاکرات اور انخلا کا عمل ساتھ چلنا چاہئے تھا،خواہش تھی انخلا کیساتھ عوام کے ساتھ رابطے جاری رکھے جائیں ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ عجلت میں انخلا عوام کو تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے ،عجلت میںا نخلا کی غلطی 90 کی دہائی میں بھی کی گئی تھی ،ضرورت اس بات کی ہے عالمی برادری ماضی کی غلطی نہ دہرائے ،ضرورت اس بات کی ہے عالمی برادری افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے ،افغانستان کو تنہاچھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے ،خانہ جنگی کیساتھ عالمی دہشتگرد تنظیموں کو موقع مل سکتا ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طالبان قیادت کی جانب سے بیانات حوصلہ افزاہیں،عالمی برادری میں بیانات سے متعلق اعتماد کا فقدان ہے ،میری رائے میں عالمی برادری کو اعتماد سازی کیلئے موقع دینا چاہئے ،بیانات کی عملی طور پر پاسداری ہوتی ہے تو اعتماد کیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ طالبان کو بھی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا،طالبان کو عالمی قوانین اورروایات کااحترام یقینی بنانا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے افغانستان کی مالی معاونت کی جائے ،دیوالیہ ہونے کی صورت میں نتائج مزید خطرناک ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مت بھولیں لاکھوں افغان مہاجرین 4 دہائیوں سے پاکستان میں ہیں ،پاکستان پر بے بنیادالزامات کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے ،پاکستان نے خلوص نیت کیساتھ افغانستان میں امن میں معاونت کی ،الزامات لگانے والے یاد رکھیں طالبان پہلے سے افغانستان میں تھے ،طالبان قیادت دوحہ میں مذاکرات کررہی تھی ،افغانستان کے 45 فیصد علاقے پر طالبان کی عملداری پہلے سے تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایک مکھی نے سپر پاور کی تر جمان کی نا ک میں دم کر دیا۔۔ ویڈیو وائرل