اڑنےوالی گاڑی کی کامیاب پرواز۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی بہت سی کمپنیوں کی جانب سے اڑنے والی گاڑیوں کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے مگر یہ کانسیپٹ یا پروٹوٹائپ سے آگے بڑھ نہیں سکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان وسیم اکرم کا نیا روپ دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائےگا۔۔تصاویر وائرل
تفصیلات کے مطابق ابایک کمپنی نے اپنی پروٹوٹائپ فلائنگ کار کی یورپی ملک سلواکیہ کے 2 شہروں کے درمیان کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کی ہے۔کین ویژن کی ایئر کار نامی یہ گاڑی سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا اور نیترا کے درمیان 35 منٹ تک پرواز کرنے میں کامیاب رہی۔
ایئرکار میں 160 ہارس پاور کا بی ایم ڈبلیو انجن موجود ہے جبکہ ایک فکسڈ پروپلر سے بھی لیس ہے۔ایئر کار 3 منٹ سے بھی کم وقت میں طیارے سے زمینی گاڑی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔کمپنی کے مطابق اس پروٹوٹائپ گاڑی نے اب تک 40 گھنٹے سے زیادہ وقت کی آزمائشی پروازیں مکمل کرلی ہیں۔یہ گاڑی 8200 فٹ کی بلندی تک پرواز کرچکی ہے اور زیادہ سے زیادہ 118 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
سلواکیہ میں کا میاب پرواز کے بعد یہ زمین پر پہنچ کر گاڑی میں تبدیل ہوئی اور شہر کے مرکز تک سفر کرکے گئی۔کمپنی کے سی ای او اسٹیفن کلین نے بتایا کہ ایئر کار اب محض کوئی کانسیپٹ نہیں سائنس فکشن سے حقیقت میں تبدیل ہوچکی ہے۔