پنجاب : کم رسک والے اضلاع میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں توسیع 

Sep 01, 2021 | 19:34:PM
پنجاب : کم رسک والے اضلاع میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں کم رسک والے اضلاع میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں توسیع کردی گئی ،پابندیوں کا اطلاق ہائی رسک 11 اضلاع کے علاوہ 25 اضلاع پر ہوگا،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اضلاع میں کاروباری مراکز اتوار کے علاوہ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے ،ریسٹورنٹس میں ویکسینیٹڈ50 فیصد افراد کیلئے ان ڈور ڈائننگ رات12 بجے تک ہوگی ،ریسٹورنٹس میں آﺅٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک کی اجازت دیدی گئی ۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ ویکسین لگوانے والے 200 افراد کیلئے ان ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہو گی،آﺅٹ ڈور شادی کی تقریب میں 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی ،کم رسک والے اضلاع میں مزارات کھلے رہیں گے، ویکسینیٹڈافرادمزارات پر جا سکیں گے جبکہ کم رسک والے اضلاع میں سینما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی ،اس کے علاعہ ان اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہو گی ،ہائی رسک اضلاع میں حکومت کے الگ سے جاری کردہ ایس او پیز نافذ رہیں گے ،کم رسک والے اضلاع میں پابندیاں15 ستمبر تک لاگو رہیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو تنہاچھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے : شاہ محمود قریشی