بھارت کا طالبان سے پہلا باضابطہ رابطہ 

Sep 01, 2021 | 19:57:PM

 (24نیوز )افغانستان پر طالبان کے قبضے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ بھارت نے طالبان کی اعلیٰ ترین قیادت سے باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک متل اور طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزی کے درمیان ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر میں ہوئی۔
بھارتی سفیر نے افغانستان میں رہ جانے والے بھارتی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے بارے میں بات کی۔ طالبان رہنما نے تمام معاملات کو مثبت انداز میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔اڑنےوالی گاڑی کی کامیاب پرواز۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں