محسن داوڑ کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور اے این پی سے نکالے گئے رہنماﺅں نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔
افراسیاب خٹک سابق ارکان قومی اسمبلی بشری گوہر اور جمیلہ گیلانی بھی این ڈی ایم کا حصہ ہیں،اے این پی سے نکالے گئے سپریم کورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی بھی این ڈی ایم کے بانی ارکان میں شامل ۔افراسیاب خٹک نے کہاہے کہ دشمن پختونوں کے مرکز کابل اور قندہار میں اندھیرا کرنا چاہتے ہیں،جمہوری ہندوستان بھی ہندوتوا کے نام پر انتہاپسندی کا شکار ہے، جمہوری اقدار کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا۔
صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں بہت زیادہ خون بہہ چکا ہے،طالبان ایسی مخلوق ہے جو پہلی دولتی پاکستان کو ماریں گے،ان کاکہناتھا کہ باچا خان کے گھرانے میں جو لیڈرشپ رہ گئی ہے وہ خواب غفلت میں پڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جانب سے کورٹ ڈیکورم کا خیال نہ رکھنے پر عدالت برہم