حکومت کواحساس ہی نہیں ، لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احساس کہنے والوں کواحساس ہی نہیں ہے،موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں،ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
“اگلی حکومت جیالے بنائیں گے، کارکن اپنی جدوجہد تیز کریں، سندھ بھر میں احتجاجی مہم شروع ہورہی ہے۔
— PPP (@MediaCellPPP) September 1, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کے سامنے یہ کٹھ پتلی کوئی چیز نہیں ہے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari#PPPEmpoweringWomen pic.twitter.com/OOUJpYAKSj
گھوٹکی میں ایس آر او کی تقریب سے افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ عورتوں کومعاشی اورسیاسی لحاظ سے طاقتوربناناچاہتے ہیں،وہ دن دورنہیں جب نثارکھوڑواورمرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کریں گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اورہمیشہ عوامی فلاح وبہبودکیلئے کام کیاہے۔بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جدوجہد غربت کے خلاف ہے۔
“صرف ایس آر او ایس کے ایک پروگرام تحت 23 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر، تقریباً 7 لاکھ لوگوں کو طبی معاونت اور ہزاروں خواتین کو تربیتی ہنر دیا۔”
— PPP (@MediaCellPPP) September 1, 2021
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari#PPPEmpoweringWomen
3/3 pic.twitter.com/pPAOu3pQUh
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کامذاق اڑایاجاتاتھا،دنیانے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوسراہاہے،خواتین ترقی کریں گی توپوراپاکستان ترقی کرےگا۔نوازشریف دورمیں بی آئی ایس پی کارڈپربینظیرکی جگہ نوازشریف کی تصویرلگائی گئی،عمران خان کے دورمیں بینظیربھٹوکی تصویر کارڈ سے ہٹائی گئی،آپ لوگ جومرضی کرلیں یہ نظریہ بینظیربھٹواورقائدعوام کاہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ احساس کہنے والوں کواحساس ہی نہیں ہے،موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں،ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کے نام پرعورتوں کے حقوق سلب کرناچاہتے ہیں،عورتوں کواگرحقوق ملے ہیں تووہ صرف اسلام نے دیئے ہیں،ہماری حکومت آئےگی توانکم سپورٹ پروگرام بہتراندازمیں چلائیں گے،موجودہ حکومت نے کچھ نیانہیں کیا،صرف پیپلزپارٹی کی نقل کی ہے۔عمران خان نے50لاکھ گھربنانے کاوعدہ کرکے الٹاغریبوں کے گھرگرادیئے گئے،مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب رہے ہیں۔
عمران خان تم نے کچھ نیا نہیں کیا بلکہ صرف نقل کی ہے!
— PPP (@MediaCellPPP) September 1, 2021
“عمران خان وظیفے دے کر اسے احساس پروگرام بولتا رہا مگر کسی نے اسے یہ نہیں بتایا کہ وہ احساس پروگرام نہیں بلکہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا وسیلہ تعلیم ہے۔”@BBhuttoZardari#PPPEmpoweringWomen
2/3 pic.twitter.com/QZLBlcz7SB
یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان