پی ڈی ایم سربراہوں کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس بلانے کےلئے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک مشاورت کی ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس 8 ستمبر کو اسلام آباد میں بلایا جائیگا، اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائیگا، اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئیگی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی