بھارت میں چھوٹی قوموں پر ظلم کی انتہا۔۔۔13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل 

Sep 01, 2021 | 22:08:PM
بھارت میں چھوٹی قوموں پر ظلم کی انتہا۔۔۔13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گروگرام میں شمالی دہلی سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ دلت بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاگیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شمالی دہلی کے علاقے نریلا سے تعلق رکھنے والی دلت بچی کو اس کے مالک مکان کے بھائی پراوین ورما نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ لڑکی کے والد کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر مالک مکان کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، جو بچی کی آخری رسومات کی فوری ادائیگی کیلئے ان پر دباﺅ ڈال رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نئی دہلی میں ایک نوسالہ دلت بچی کو عصمت دری کے بعد قتل کردیاگیاتھا۔ جنوب مغربی دہلی کے گاﺅں اولڈ نینگل میںایک ہندو پجاری نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے جلا دیاتھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 3 اوباشوں نے 2 لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا