بو لڈ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نےناک کی سرجری کروا لی ۔۔اب کیسی ہیں۔۔ویڈیو وائرل

Sep 01, 2021 | 22:25:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف با لی وڈ ادا کا رہ راکھی ساونت نے  انسٹاگرام پر 3 منٹ سے زائد  کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بگ باس 14 میں کنٹیسٹنٹ جیسمین بھسین اور بھارتی سنگھ کے درمیان جھگڑے کے دوران راکھی ساونت کی ناک پر چوٹ لگ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھے جو خط تجھے ۔۔۔مریم نوا ز کےصاحبزادے کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ میں ڈاکٹر کے پاس آئی ہوں، بگ باس 14 میں میری ناک پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد اکثر درد رہتا تھا، ڈاکٹر جیتش شیٹھی میرے ناک کی سرجری کریں گے۔راکھی ساونت نے ویڈیو میں یہ بھی دکھایا ہے کہ کامیاب سرجری کے کچھ روز بعد وہ دوبارہ ڈاکٹر جتیشن شیٹھی سے ملتی ہیں اور اپنی ناک کے حوالے سے ڈاکٹر کو آگاہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

راکھی ساونت نے ویڈیو کے  کیپشن میں لکھا کہ بگ باس 14 ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر جتیشن شیٹھی نے میری ناک کا علاج کیا اور اب میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے دعائیں کرنے والے مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں