(24نیوز)طالبان نے وادی پنج شیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور اب مذاکرات کی ناکامی کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنجشیر کی دروازے پر جنگ جاری ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ صوبہ پنج شیر اور کپیسا کی سرحد پر گزشتہ رات سے اب تک جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں تاہم اس مقام پر ہونے والی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔دوسری جانب طالبان نے بھی قومی مزاحمتی فورس کی دفاعی لائن توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا کہ مزاحمتی فورس کی پنج شیر کے شاتل ضلع میں قائم 6 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے اور ساتھ ہی آگے کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔طالبان کی جانب سے مزاحمتی فورس کے جانی نقصان کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ا±دھر مزاحمتی فورس کی جانب سے بھی طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اب تک آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
قبل ازیں طالبان مذاکراتی وفد کے رکن امیرخان متقی نے وادی پنجشیر کے شہریوں کیلئے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔پیغام میں کہا کہ پنج شیرکا معاملہ حل کرنے کیلئے مذاکرات کیے گئے تاہم مذاکرات میں تاحال پیشرفت نہیں ہوسکی کیونکہ مزاحمتی محاذ کے افراد لڑنا چاہتے ہیں۔امیرخان متقی کا کہنا تھا کہ طالبان پنج شیر معاملے کواب بھی پ±رامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں اور وادی اب طالبان جنگجوو¿ں کے محاصرے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سبزساڑھی میں اداکارہ ثنا فخر کی ویڈیو وائرل