راجہ فاروق حیدر نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا: راجہ وسیم کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر کے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کے معاملے پر ان کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کی جانب سے وضاحت آگئی۔
میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ وسیم نے کہاہے کہ راجہ فاروق حیدرصدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر نے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،راجہ فاروق حیدر پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
راجہ وسیم نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم سازی وارڈ لیول سے شروع کی جائے گی،تنظیم سازی میں6 ماہ کا عرصہ درکار ہے،میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہاکہ ایک میڈیا گروپ نے بغیر تصدیق کے خبر چلائی،راجہ فاروق حیدر خان میاں نواز شریف کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سرحد پر باڑ بڑی مشکل سے لگائی ۔ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شیخ رشید