افغان فورسز اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے، ترجمان وائٹ ہاﺅس

Sep 01, 2021 | 22:58:PM
افغان فورسز اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے، ترجمان وائٹ ہاﺅس
کیپشن: ترجمان وائٹ ہاﺅس جین ساکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہاہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جا رہا ہے، افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاﺅس جین ساکی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے خطاب کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جا رہا ہے، افغانستان سے نکلنے میں امریکیوں کو دوحہ سے مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو طالبان پر ہر سطح کی سبقت حاصل ہے، افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر کسی کتے کو پنجرے میں نہیں چھوڑا: جان کربی